اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو
اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو

قراقرم ٹرین کو حادثہ۔متعدد مسافر زخمی

کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ٹرین کوصفدر آباد اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا اور ٹرین پٹری سے اترگئی۔

ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے نیچے اتریں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت  متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرین کا انجن اوور شوٹ ہوگیا تھا جس سے انجن کی بریکیں فیل ہوگئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ٹرین کا پورا انجن اور پاور پلانٹ کے دو پہیے صفدرآباد اسٹیشن کے قریب پٹری سے اترگئے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں قراقرم ٹرین کے تمام مسافرمحفوظ رہے تاہم لاہورفیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ امدادی ٹرین اور انجن کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے، دوپہر بارہ بجے تک قراقرم ٹرین منزل کی طرف روانہ کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس رحیم یار خان میں حادثے کا شکار ہوئی تھی، لیاقت پورکے قریب ٹرین میں آتشزدگی کے باعث 75 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔