شہدا میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔فائل فوٹو
شہدا میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔فائل فوٹو

بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں 3 جوان شہید 

شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 3 شہید ،ایک زخمی ہوگیا۔

اک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان پیٹرولنگ کر رہے تھے، اس دوران سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا،دھماکے کے نتیجے میں3 جوان شہید ہو گئے،اور ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،شہدا میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔