مدرسوں میں زیر تعلیم بچوں اورعملے کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔فائل فوٹو
مدرسوں میں زیر تعلیم بچوں اورعملے کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔فائل فوٹو

پنجاب پولیس نے جے یو آئی کے مدرسوں کی نگرانی شروع کر دی

پنجاب پولیس نے جے یوآئی کے دھرنوں کو ناکام بنانے کے لیے پارٹی کے مدرسوں کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پنجاب بھرکے مدرسوں میں زیر تعلیم بچوں اورعملے کی نگرانی شروع کردی گئی ہے جبکہ ان کی سرپرستی کرنے والے افراد بھی مانیٹر ہورہے ہیں۔

پنجاب کے تمام پولیس افسران کو مدرسوں میں ہونے والی سرگرمیوں سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دھرنا ختم کرنے کے بعد پلان بی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے دیے جارہے ہیں۔