دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو
دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو

بہاولپور کے ریگستان سے 2 بھارتی باشندےگرفتار

بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی باشندوں کوگرفتارکرلیا گیا، دونوں بھارتی باشندے بغیرپاسپورٹ پاکستان داخل ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا،بھارتی باشنوں کی پرشانت اوروری لال کے نام سے شناخت ہوئی،کنٹرول آف انٹری ایکٹ کے تحت دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد جبکہ وری لال کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔ایف آئی ار کے مطابق دونوں بھارتی شہری بغیرپاسپورٹ پاکستان داخل ہوئے۔

یادرہے کہ ایک بھارتی جاسوس پاکستان کی تحویل میں ہے جسے سزائے موت سنائی جاچکی ہے ، مارچ 2016 میں کلبھوشن یادیو، بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کا جاسوس حسین مبارک پٹیل کے جعلی نام سے کام کرتا تھا جس بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے پر ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کلبھوشن یادیو نے بتایا کہ وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے تاہم بھارتی دارالحکومت سے اسی روز ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ کلبھوشنسابق نیوی افسر ہے۔