ان حالات کو معاشی استحکام کہنے والے قوم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
ان حالات کو معاشی استحکام کہنے والے قوم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

ق لیگ کی اتحادی ہونے کی پوزیشن برقرار نہیں رہی۔فضل الرحمن

جمعیت علمائےاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے ڈیل یا مفاہمت کے تاثرکو مسترد کردتے ہوئے کہاہے کہ پرویزالٰہی کے بیان کی پر زورتردید کرتا ہوں،مذاکرات کیلیے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد مسلم لیگ (ق) کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے انٹرویو کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ہمارے موقف سے قائل ہوکرگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلیے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد مسلم لیگ (ق)کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پرویزالٰہی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پر زور تردید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پرویزالٰہی مفاہمت کے جذبے سے آئے تھے، انہوں نے کچھ لے کر جانے کی بات اپنی پوزیشن سے کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان آرام سے نہیں بیٹھے ہوئے انہیں کپکپی لگی ہوئی ہے، ہم خیالی پلائو کے ساتھ گھروں سے نہیں نکلے۔