بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی۔فائل فوٹو
بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی۔فائل فوٹو

گوردوارہ کرتارپور دیکھنے کیلیے پاکستانی شہریوں کیلیے 200 روپے فیس مقرر

گوردوارہ بابا گورونانک کرتارپورعام شہریوں کیلیے کھول دیا گیا۔ کرتارپور دیکھنے کیلیے آنیوالے شہریوں سے 200 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

اتوار کے روزکرتارپور دیکھنے کیلیے ملک بھر سے 10ہزار سے زائد افراد جن میں خواتین بچے بوڑھے اور جوان شامل تھے۔

کرتارپور پہنچے،کرتارپور دیکھنے کیلیے قومی شناختی کارڈ پر شہریوں کو دو سو روپے فیس کی ادائیگی کے بعد انٹری کیلیے ٹکٹ جاری کیا گیا،کرتارپور میں انٹری ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے مردوں اور خواتین کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

بغیر شناختی کارڈ کے کرتارپور میں داخلہ نا ممکن تھا،ٹکٹ کے حصول کے بعد کرتارپور جانے کیلیے پارکنگ سے پیدل یا پھر گاڑیوں میں بیٹھ کرجانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

کرتارپور دیکھنے کیلیے سینکڑوں فیملیز اسلام آباد لاہور کراچی فیصل آباد گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں آئیں،لاہور سے درجنوں نوجوان ہیوی بائیکس پر کرتارپور دیکھنے کیلیے آئے۔

پاکستانی شہریوں نے کرتارپورکا میگا پراجیکٹ دیکھ کرخوشی کا اظہارکیا،کرتارپورمیں سیکیورٹی فورسزکے سخت انتظامات تھے بغیر چیکنگ اوراضافی سامان لیجانے پرپابندی تھی۔