تمام زخمیوں کواےآروی ویکسین لگادی گئی ہے ، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، چانڈکا ہسپتال ذرائع
تمام زخمیوں کواےآروی ویکسین لگادی گئی ہے ، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، چانڈکا ہسپتال ذرائع

کندھ کوٹ میں کتوں نے 12افراد کو کاٹ لیا

سندھ میں آوارہ کتے انسانوں خصوصاً بچوں کیلیے وبال جان بن گئے ، کندھ کوٹ میں کتوں نے 12افراد کو کاٹ لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے شہر کندھ کوٹ کے علاقہ تنگوانی میں بارہ افراد کو کتوں نے کاٹ لیا جس پر انہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلیے مقامی ہسپتال پہنچادیاگیاہے۔

یاد رہے پاکستان خصوصا سندھ میں کتوں کے کاٹے کے آئے روز واقعات پیش آتے رہتے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں حفاظتی ویکسین نہ ہونے پر متعدد افراد خصوصا بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

حال ہی میں لاڑکانہ کے چھ سالہ پھول سے بچے حسنین کوکتوں نے نوچ ڈالا جس کے باعث وہ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ حسنین کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ بچے کی زندگی کے لیے 48گھنٹے اہم ہیں۔بچے کو گہرے اور بہت زیادہ زخم آئے ہیں۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق حالت ابھی بھی خطرے سے باہر نہیں،مزید کتنی سرجری کرنی پڑیں گی یہ صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔