ایڈورڈاب بہت خوش اوراس جوڑے کی شکرگزار ہے۔فائل فوٹو
ایڈورڈاب بہت خوش اوراس جوڑے کی شکرگزار ہے۔فائل فوٹو

امریکا میں ویٹرکو ایک جوڑے نے ٹپ میں کار دیدی

امریکا میں ترکی کے ایک جوڑے نے ٹپ میں ویٹرکو کار تحفے دیدی۔

امریکا میں ایک خاتون ایڈرینا ایڈورڈز روزآنہ 11 کلومیٹرکا سفرپیدل 4 گھنٹے میں طے کرکے اپنے کام پر پہنچتی ہے اورٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے قریب گیلوسٹن میں ایک ڈینیس ریسٹورنٹ میں ویٹرہے۔

ایڈرینا ایڈورڈزکی خواہش تھی کہ وہ پیسے جمع کرکے کارخریدے گی تاکہ وہ کم وقت میں یہ فاصلہ طے کرکے کام پر پہنچ سکے۔

منگل کے روزایسا ہوا کہ اس کی زندگی ہی بدل گئی،ایک اجنبی جوڑا ہوٹل میں ناشتہ کرنے آیا،اس نے اجنبی جوڑے کو ناشتہ پیش کیا۔

ناشتے کے دوران اس جوڑے کو معلوم ہوا کہ ایڈرینا روزآنہ 11 کلومیٹرکا سفر4 گھنٹے میں طے کرکے اپنے کام پر پہنچتی ہے اور وہ  کار خریدنے کیلیے بچت بھی کر رہی ہے۔

ناشتہ کرنے کے بعد یہ جوڑا جس کا تعلق ترکی سے تھا،ایک کارڈیلرکے پاس گیا اوروہاں سے2011 کاماڈل نسان سینٹرا کارخریدی اور ایک گھنٹے کے واپس ہوٹل پرپہنچ کرخاتون ویٹرکوسرپرائز ٹپ دیتے ہوئے کارتحفے میں دیدی۔

ایڈورڈاب بہت خوش اوراس جوڑے کی شکرگزار ہے کہ اب وہ کام پر صرف آدھے گھنٹے میں پہنچ سکے گی۔

ایڈرینا ایڈورڈز نے اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں ابھی تک خواب دیکھ رہی ہوں اور مجھے یقین نہیں آ رہا،میں ہر دو گھنٹے بعد کھڑکی سے جھانک کر دیکھتی ہوں کہ کار وہاں پرموجود ہے یا نہیں۔