وہ اسکول میں موجود اپنے کمرہ جماعت میں بھی ایک ساتھ ہی بیٹھتیں۔فائل فوٹو
وہ اسکول میں موجود اپنے کمرہ جماعت میں بھی ایک ساتھ ہی بیٹھتیں۔فائل فوٹو

4جڑواں بہنیں ایک ہی روز پیا گھر سدھاریں گی

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پیدا ہونے والی4جڑواں بہنیں ایک ہی روز پیا گھر سدھاریں گی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں 1995 کو ایک ہی دن اوپر تلے چارجڑواں بہنیں پیدا ہوئیں۔انھوں نے اپنی پوری زندگی ایک ہی چھت کے نیچے گزاری،ایک ہی جیسا کھانا کھایا اورایک ہی طرح کے کپڑے پہنے، یہاں تک کہ 15 سال کی عمرکو پہنچنے تک وہ اسکول میں موجود اپنے کمرہ جماعت میں بھی ایک ساتھ ہی بیٹھتیں۔

اب ان چاروں جڑواں بہنوں کی شادی ایک ہی دن ہونے جا رہی ہے۔ یہی نہیں ان چاربہنوں کے ساتھ ان کا ایک بھائی بھی اسی روز پیدا ہوا تھا لیکن اس کا ابھی شادی کا کوئی ارداہ نہیں۔

درحقیقت یہ پانچ جڑواں بچے اسی روز سے ہی توجہ کا مرکز بن گئے جس روز وہ یکے بعد دیگرے پیدا ہوئے تھے۔ ان پانچوں نے اپنی زندگی کی دوران جو آزمائشیں یا مصیبتیں جھیلیں، مقامی میڈیا ہمیشہ سے ان کی تلاش میں رہا۔

واضع رہے کہ پیدائش کے وقت چاروں بچیوں کا وزن کم تھا جس کے باعث بچپن میں وہ اکثر بیمارپڑ جاتی تھیںان پانچ جڑواں بچوں کی پیدائش پران کے والدین بہت خوش تھے،انھوں نے اپنے گھرکا نام ‘پنچاررتنا’ یعنی پانچ جواہررکھ لیا۔