عدالت عالیہ ان خواتین کو آوارہ کتے اپنے گھروں میں رکھنے، باقی بچ جانے والے کتوں کو تلف کرنے کا حکم دے، شہر قائد کے بے بس عوام کی اپیل
عدالت عالیہ ان خواتین کو آوارہ کتے اپنے گھروں میں رکھنے، باقی بچ جانے والے کتوں کو تلف کرنے کا حکم دے، شہر قائد کے بے بس عوام کی اپیل

امریکا میں”جیکسن ”کی تلاش کیلیے11لاکھ روپے انعام کا اعلان

امریکا میں ایک خاتون نے اپنے چوری شدہ کتے کو ڈھونڈھ کرلانے والے کیلیے سات ہزارڈالرانعام کا اعلان کردیا۔

ایک امریکی خاتون نے سان فرانسسکو میں اپنے چوری شدہ پالتو کتے ”جیکسن ”کو تلاش کرنے کیلیے ایک ہوائی جہاز کرایہ پرلے لیا۔

اس نے کتے کو ڈھونڈنے والے کیلیے 7,000 ڈالرز(10 لاکھ84ہزار روپے) کا اعلان بھی کیا ہے۔ کتا آسٹریلین شیفرڈ نسل کا ہے جو گزشتہ ہفتے ایک کریانہ شاپ کے باہر سے چوری ہوگیا تھا۔

ہوائی جہاز دراصل سان فرانسسکو کی فضا میں ایک بیانر کے ساتھ پروازکرتا رہے گا جس پر جیکسن کو تلاش کرنے کے لیے اس کی مالکہ نے www.bringjacksonhome.com ویب سائٹ کا پتہ درج کر رکھا ہے۔