ڈھول کی تھاپ پر بچیوں نے شادی کے گیت گائے اوردلہا دلہن کو مایوں بھی بٹھایا گیا۔فائل فوٹو
ڈھول کی تھاپ پر بچیوں نے شادی کے گیت گائے اوردلہا دلہن کو مایوں بھی بٹھایا گیا۔فائل فوٹو

سرکاری اولڈایج ہوم میں ضعیف العمر جوڑے نے شادی کرلی

بھارتی ریاست کیرالہ کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں ایک دوسرے کو پسند کرنے والے ضعیف العمر جوڑے نے شادی کرلی۔

میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں مقیم 67 سالہ کوچانیا مینن اور65 سالہ لکشمی امال کے درمیان محبت پروان چڑھی۔ ایک دوسرے کو پسند کرنے والے عمر رسیدہ جوڑے نے بالآخر شادی کرلی۔

شادی کی تقریب روایتی انداز میں رکھی گئی تھی جس میں ڈھول کی تھاپ پر بچیوں نے شادی کے گیت گائے اوردلہا دلہن کو مایوں بھی بٹھایا گیا۔ بچیوں نے رقص پیش کیا اور تمام مقامی رسومات بھی ادا کی گئیں۔

شادی کی تقریب میں عملے کے علاوہ معززین شہر نے بھی شرکت کی اور زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے جوڑے کے کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دلہا دلہن بھی خوشی سے سرشار تھے۔ سوشل میڈیا پرتصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی تعریف کی۔