ملزمان قتل کی اس واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائل فوٹو
ملزمان قتل کی اس واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائل فوٹو

کراچی میں فائرنگ سےاہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق

کراچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک مذہبی جماعت کے کارکن کو قتل کردیا۔

کراچی کے علاقے منظورکالونی میں واقع ایک گھر میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کا واقعہ منظور کالونی کے علاقے جونیجو ٹائون کے گھرمیں پیش آیا جہاں زاہد نامی شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے 8 خول ملے ہیں، ملزمان قتل کی اس واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اہلسنت والجماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتول ان کا کارکن تھا اور محمود آباد ٹائون کا سیکریٹری اطلاعات اور میڈیا سیل کا رکن تھا۔