قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہے۔فائل فوٹو
قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہے۔فائل فوٹو

جنید صفدر نے والدین کا سر فخر سے بلندکردیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرزکی ڈگری حاصل کرلی ، تاہم ڈگری وصول کرنے کے لیے تقریب میں والدین شرکت نہ کرسکے۔

نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدرنے ایل ایس ای سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔جنید صفدر نے اپنا 12 ماہ کا فل ٹائم کورس مکمل کرنے کے بعد یہ ڈگری حاصل کی۔

تقریب میں ان کی والدہ مریم نوازاوروالد کیپٹن (ر) جنید صفدر نے شرکت نہیں کی، کیونکہ دونوں اس وقت پاکستان میں ہیں اور ان کا ای سی ایل میں شامل ہے۔جیند صفدر نے یونیورسٹی کالج لندن سے عالمی نظم و نسق اور اخلاقیات میں بھی ماسٹرز کیا ہوا ہے۔

مذکورہ ماسٹر کی تکمیل پر تقریب تقسیم اسناد 2019 میں اس وقت ہوئی تھی جب ان کے نانا، والد اور والدہ جیل میں قید تھے۔ یو سی ایل سے قبل جنید صفدر ڈرہم یونیورسٹی گئے تھے جہاں سے انہوں نے سیاسیات میں فرسٹ کلاس اونرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔

ان کی ڈگری مکمل ہونے کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ نواز شریف اب انہیں بھی بہت جلد سیاسی منظر نامے پر لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔تاہم جیند صفدرکے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت جنید صفدر کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔