پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی۔فائل فوٹو

رانا ثنا اللہ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

وزارت داخلہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ اور پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر وقاراحمد خان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناااللہ کانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا،آمدن سے زائداثاثے اورمنشیات کیس میں زیرتفتیش ہونے پر رانا ثنااللہ کانام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سفارش منظورکی،وزارت داخلہ نے مریم نوازاورجاوید لطیف کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کردی،ذرائع وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ سابق سینیٹر وقاراحمد خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیاگیا۔