غلام قادرتھیبوآئی جی سندھ پولیس کیلیے مضبوط امیدوار ہیں۔فائل فوٹو
غلام قادرتھیبوآئی جی سندھ پولیس کیلیے مضبوط امیدوار ہیں۔فائل فوٹو

سندھ حکومت اور آئی جی پولیس میں ٹھن گئی

سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کلیم امام کو ہٹانے کافیصلہ کرلیاہے،آئی جی سندھ کیلیے کامران فضل، ڈاکٹرامیرشیخ اورغلام قادر تھیبوکے نام زیرغورہیں تاہم غلام قادرتھیبوآئی جی سندھ پولیس کیلیے مضبوط امیدوار ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کلیم امام کوہٹانے کافیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیاہے،سندھ کابینہ اجلاس میں آئی جی کے حوالے سے حکمت عملی پرغورہوگا۔

سندھ کابینہ نے آئی جی کیلیے 3 نام فائنل کرلیے، آئی جی سندھ کیلیے کامران فضل، ڈاکٹرامیر شیخ اور غلام قادر تھیبوکے نام زیرغورہیں،3 میں سے 2 افسران پہلے بھی سندھ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔

آئی جی کلیم امام کے ساتھ سندھ حکومت کے انتظامی فیصلوں پراختلافات ہیں ،قواعد کے تحت آئی جی سندھ کو ہٹانے کیلیے کابینہ کی منظوری درکارہے۔