الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پر فریقین میں اتفاق ہو گیا ہے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پر فریقین میں اتفاق ہو گیا ہے۔فائل فوٹو

چیف الیکشن کمشنر کیلیے عرفان قادر کا نام تجویز

پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے عرفان قادر کا نام تجویز کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے بھی عرفان قادرکی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

نئے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری میں پیشرفت، سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر بھی چیف الیکشن کمشنر کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پر فریقین میں اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے عرفان قادر کا نام تجویزکیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی عرفان قادر کی حمایت کا عندیہ دیا گیا ہے۔