عمران خان نے سی ایم ایچ مظفراباد میں‌ زخمیوں‌ کی عیادت بھی کی۔.فائل فوٹو
عمران خان نے سی ایم ایچ مظفراباد میں‌ زخمیوں‌ کی عیادت بھی کی۔.فائل فوٹو

وزیر اعظم کا لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم آزاد کشمیر پہنچ گئے جہاں‌ انہوں‌ نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

عمران خان نے سی ایم ایچ مظفراباد میں‌ زخمیوں‌ کی عیادت بھی کی، چیف سیکریٹری آزاد کشمیرنے برفباری سے ہونے والے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی.

وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور بھی عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیراعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ان کو درپیش مسائل دریافت کیے۔