نئے آئی جی سندھ کیلیے وفاق کو خط لکھاجائے گا۔فائل فوٹو
نئے آئی جی سندھ کیلیے وفاق کو خط لکھاجائے گا۔فائل فوٹو

آئی جی سندھ کیلیے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری

سندھ کابینہ نے آئی جی کیلیے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی،نئے آئی جی سندھ کیلیے وفاق کو خط لکھاجائے گا۔

زیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہواجس میں صوبائی وزرانے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پولیس کو سیاسی نہیں بناناچاہتے ۔

کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کردی اور نئے آئی جی کیلیے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی،نئے آئی جی سندھ کیلیے وفاق کو خط لکھاجائے گا۔

سندھ کابینہ کاکہنا ہے کہ غلام قادر تھیبو اچھی شہرت کے افسر ہیں،غلام قادر تھیبونے سندھ میں مختلف عہدوں پرکام کیا ہے ،صوبائی وزراکاکہناتھا کہ پولیس کمانڈرکو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں ،جس پولیس افسرکو سیاست کاشوق ہے وہ سیاست کرے۔