کارتیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرسمندر میں جاگری۔فائل فوٹو
کارتیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرسمندر میں جاگری۔فائل فوٹو

تیز رفتار کار سمندر میں گرنے سے2افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے قریب تیز رفتار کار سمندر میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار میں 2 افراد سوار تھے، جن میں سے ایک شخص اپنے ساتھی کو گاڑی چلانا سکھا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی جائے حادثہ پر واقع ہوٹل کی پارکنگ میں نہیں بلکہ سمندر سے ملحقہ گراؤنڈ میں سکھائی جا رہی تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سمندر میں جاگری۔

دونوں جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی جن میں 20سالہ دانیال اور 60 سالہ افتخار حبیب شامل ہیں۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ محمد افتخار قیوم آباد کا رہائشی اور20 سالہ دانیال اخترکالونی کا رہائشی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیرکا کہنا ہے کہ کرین کی مدد سے سفید رنگ کی کار کو سمندر سے نکال لیاگیا ہے.