ہم ینگ ڈاکٹرزاورڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔فائل فوٹو
ہم ینگ ڈاکٹرزاورڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔فائل فوٹو

اقوام متحدہ لنگرخانہ حکومت سے ہماری جان چھڑوادے۔احسن اقبال

مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے ساری زندگی چندہ جمع کیا ہو وہ معیشت کیا سنبھالے گا۔

احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کا کیا وژن ہوگا۔آٹے کے بحران پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آٹا 70 روپے کلو بھی نہیں مل رہا جبکہ بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ لنگر خانہ حکومت نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا، انہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تاہم انہوں نے نوجوان نسل کو صرف گالیاں سکھائیں۔

ن لیگی رہنما کے مطابق نوجوان نسل کو نوکریوں کے لارے دیے گئے تاہم وہ ڈگریاں ہاتھ میں اٹھائے گھوم رہے ہیں لیکن روزگار ہی ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس لیڈر کو فنڈ اکٹھا کرنے والے کسی منصب پر لگادیں اور ہماری اس اس لنگرخانہ حکومت سے ہماری جان چھڑوادیں۔