شہزاد اکبر نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔فائل فوٹو
شہزاد اکبر نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔فائل فوٹو

احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

احتساب عدالت نے احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مستردکردی، عدالت نے احسن اقبال کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے احسن اقبال کو جیل میں اہلخانہ سے ملاقات ،علاج اورگھرکے کھانے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس کمپلیکس اسکینڈل کی سماعت ہوئی،نیب نے احسن اقبال کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کردیا۔نیب نے احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکردی،عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ 28روزکاجسمانی ریمانڈہوگیاکیا90 روزہ ریمانڈ لیں گے؟۔

نیب نے کہا کہ احسن اقبال کو23دسمبرکو گرفتارکیا،تحقیقات جاری ہیں،نیب کاکہناتھا کہ متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لیا ہے اورگواہوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں،کچھ بینک ریکارڈ مل چکا ہے بعض بینکوں سے ریکارڈ ملنا ہے ۔

احتساب عدالت نے احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکردی،عدالت نے احسن اقبال کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،عدالت نے احسن اقبال کو 4 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

احسن اقبال کے وکیل نے جیل میں گھر کے کھانے کی درخواست کردی،وکیل کاکہناتھا کہ گھرسے پرہیزی کھانا ملے تو احسن اقبال کیلیے بہترہوگا۔

وکیل نے مزید کہاکہ ہفتے میں دودن ملاقات کیلیے بھی مقررکیے جائیں،عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کو جیل میں اہل خانہ سے ملاقات، علاج اورگھرکے کھانے کی اجازت دیدی۔