سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو
سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں،فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے64ارکان کی رکنیت بحال کردی

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر64ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 25 ،پنجاب اسمبلی کے 24ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی، سندھ اسمبلی 10 ،کے پی اسمبلی 4 اوربلوچستان اسمبلی کے ایک ممبر کی رکنیت بحال کی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے پر معطل ممبران کی رکنیت بحال کی گئی،جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ان میں وزیرمذہبی امورنورالحق قادری،راجہ پرویز اشرف،فوادچودھری ،طارق بشیرچیمہ، زرتاج گل، فرخ حبیب،صداقت عباسی، علی گیلانی،منزہ حسن ،عبدالقادرپٹیل ،سمیع اللہ چودھری ،سہیل انوراوردیگر شامل ہیں.

الیکشن کمیشن نے رکنیت بحالی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔254اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔