سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے نئے نام بھیج دیے

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلیے وزیراعظم کے خط کاجواب دیدیا،شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے ناصر محمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑاورعرفان قادر کے نام تجویزکردیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلیے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دیدیا ، شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے3 نام تجویزکردیے،اپوزیشن لیڈر نے ناصر محمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اورعرفان قادر کے نام تجویزکیے۔

خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ بدقسمتی سے 25 نومبر سے جو عمل شروع کیا اس میں اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے،موجودہ حالات کے پیش نظرردوبدل کرکے نام دوبارہ بھیج دیے ہیں۔