فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان حکام نے گاڑیوں کے افغانستان داخلے پر پابندی لگا دی

پاک افغان بارڈر طورخم پر ایکسپورٹ روک دی گی،افغان حکام نے روڈ پاس کے بغیرگاڑیوں کے افغانستان داخلے پر پابندی لگا دی۔

طورخم میں ایک ہزار سے زائد گاڑیاں کھڑی ہو گئیں۔گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کو مشکلات کا سامناہے جبکہ ٹرانسپورٹ یونین نے تین ماہ کی مہلت مانگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم میں بڑی تعداد میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطایں اس وقت لگ گئیں جب افغان حکام نے پاکستان کے جانب سے افغانستان میں داخل ہونے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی۔

افغان حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں داخل ہونے کے لیے اس گاڑی کو اجازت دی جائے گی جس کے پاس روڈ پاس موجود ہوگا کیونکہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے داخلے پر روڈ پاس لازمی قرار دیدیاگیا ہے۔

طورخم میں گاڑیوں کو کلیئرنس اور گیٹ پاس جاری کئے گئے ہیں تاہم روڈ پاس نہ ہونے کے باعث افغانستان داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

مالکان نے کہا ہے کہ گاڑی کھڑی کرنے سے انہیں سخت نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے دونوں جانب حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو حل کر کے جلد فیصلہ کرے۔

دوسری طرف ٹرانسپورٹ یونین نے افغان حکام سے اپیل کی انہیں تین ماہ کی مہلت دی جائے تاکہ تین ماہ میں اس کا بندوبست کیا جائے۔