حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اورعراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔فائل فوٹو
حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اورعراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد سے الگ ہوگئے

مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی اختیارکرلی۔ ان کی قیادت میں نیا سیاسی الائنس قائم ہو گیا ہے جس کے تحت کراچی سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی، ن لیگ،اے این پی کےساتھ مشاورتی عمل ختم کرکے چھ جماعتی اپوزیشن الائنس بنا لیا۔الائنس میں جے یوآئی، نیشنل پارٹی ،جمیعت اہلحدیث، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی اور جمیعت علمائے پاکستان شامل ہیں۔

چھ جماعتی اپوزیشن الائنس نے وسط فروری سے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 23 فروری کو کراچی سے مولانا فضل الرحمن حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے۔

23 فروری کو کراچی میں چھ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ ہوگا، 13مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جےیوآئی کےتحت جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن چھ فروری کو خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں علما اور مدارس کے منتظمین سےملاقات کرینگے۔