ان کے نام کے ساتھ وزیراعظم بھی لکھا ہوا تھا۔فائل فوٹو
ان کے نام کے ساتھ وزیراعظم بھی لکھا ہوا تھا۔فائل فوٹو

سبی میلے کے مہمان خصوصی عارف علوی۔بینرنواز شریف کا آویزاں

اللہ جس کوچاہے عزت دے اورجس کو چاہے ذلت دے،اس آیت کا عملہ نمونہ سبی میلہ کی افتتاحی تقریب میں نظرآیا، یہ سبی میلہ انتظامیہ کی جلد بازی یا بڑی غلطی تھی، یا کوئی خاص پیغام تھا۔

صدر مملکت عارف علوی میلہ کے افتتاح کیلیے سبی پہنچے تو انکشاف ہوا کہ جس میلے کا افتتاح کرنے کیلیے وہ وہاں پہنچے ہیں اس کے دعوت ناموں پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی تصاویرلگی ہوئی تھیں بلکہ ان کے نام کے ساتھ وزیراعظم بھی لکھا ہوا تھا۔

سبی میلہ انتظامیہ کی فاش غلطی سے صورتحال دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دعوت نامے میں وزیراعظم عمران خان کی بجائے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر والا بینر چھپوا دیا گیا۔

صوبائی حکومت نے انتہائی جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارڈ تقسیم کردیے لیکن ان کو چیک کرنا بھی گوارا نہ کیا۔تاحال حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

حیرت انگیز طورپردعوت نامہ پرنٹ ہونے کے بعد بھی کسی نے غورکرنا مناسب نہیں سمجھا، میاں نوازشریف کے بینرکی تصویر نمایاں نظرآ رہی ہے۔لوگ اس مضحکہ خیز صورتحال سے بھرپور لطف اٹھاتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی ایک روزہ دورے پرآج کوئٹہ پہنچے جہاں گورنرامان اللہ خان یاسین زئی اوروزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ان کا استقبال کیا۔

کوئٹہ میں کچھ دیر قیام کے بعد صدر مملکت بذریعہ ہیلی کاپٹر سبی روانہ ہوئے تھے تاکہ وہاں وہ تاریخی سبی میلہ کا افتتاح کرسکیں۔

یاد رہے کہ سبی میلہ کا انعقاد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سبی شہر میں ہر سال منایا جاتا ہے۔سالانہ سبی میلہ کاآغاز جنوری 1885ءمیں ہوا تھا۔سبی میلہ کا مقصد جانوروں کی خرید و فروخت کیلیے منڈی بنانا تھا اس لئے اسے سبی میلہ مویشیاں واسپاں بھی کہا جاتاہے۔ میلہ میں مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوتا ہے۔ آتش بازی میوزیکل اورکلچرل شو منعقد کیے جاتے ہیں۔