حرم شریف کی پہلی منزل سے ایک ایسے شخص کوگرفتارکیا گیا جو چاقو بردارتھا۔فائل فوٹو
حرم شریف کی پہلی منزل سے ایک ایسے شخص کوگرفتارکیا گیا جو چاقو بردارتھا۔فائل فوٹو

خانہ کعبہ اورمسجد نبوی میں فوٹواورویڈیوزبنانے پرپابندی

سعودی عرب نے اسلام کے دو مقدس مقامات یعنی خانہ کعبہ اورمسجد نبوی میں فوٹواورویڈیوزپرپابندی عائد کردی۔

حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس پریشانی سے بچنے کے لیے کیا گیا جو نمازی حضرات اکثر محسوس کرتے ہیں،یہ پابندی صرف عظیم مسجد مکہ مکرمہ اورمدینہ کی مسجد نبوی تک ہی محدود نہیں بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

واضح رہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، تصاویرلینے اورویڈیوزشوٹ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات پر قبضہ کرلیا جائے گا اورقانونی کارروائی کی جائے گی۔