دیہی علاقوں میں سالانہ 15فیصد غربت میں ا ضافہ ہوا ہے۔فائل فوٹو
دیہی علاقوں میں سالانہ 15فیصد غربت میں ا ضافہ ہوا ہے۔فائل فوٹو

نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں

قومی احتساب بیورو(نیب )نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات بھی شروع کردیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب راولپنڈی کو شاہد خاقان عباسی اوراہل خانہ کے اکاوَنٹس میں ٹرانزیکشنزکے ثبوت مل گئے،ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، بیٹے اور بہنوئی کے اکاوَنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ پایا گیا،2013سے 2019 تک تینوں کے اکاوَنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے اکاوَنٹ میں سوا ارب روپے منتقل ہوئے،شاہد خاقان کے بیٹے عبداللہ خان کے اکاﺅنٹ میں 1 اعشاریہ 423 بلین روپے منتقل ہوئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اربوں کی ذاتی کاﺅنٹ میں ٹرانزیکشن کہاں سے ہوئی کھوج لگایاجارہا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کے حوالے سے سپلیمنٹری ریفرنس بھی تیارکرلیا گیا ہے،نیب راولپنڈی کاکہناہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ2013 سے 2019 کے دوران شاہد خاقان عباسی وزیر پٹرولیم اور وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں ،ایل این جی معاہدہ بھی انہی برسوں کے دوران ہوا،اربوں روپے کی ذاتی اکاﺅنٹ میں ٹرانزیکشن پر تاحال نیب کو مطمئن نہیں کیا جا سکا۔