رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل
رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

3 سال سے ناکام عازمین بغیر قرعہ اندازی حج پرجائیں گے۔ وزیر مذہبی امور

وفاقی وزارت مذہبی امورکے تحت رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کا بذریعہ قرعہ اندازی اعلان کردیا گیا۔

قرعہ اندازی کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ رواں برس پاکستان کے لیے ایک لاکھ 79 ہزارعازمین حج کا کوٹہ ہے، جن میں 60 فیصد عازمین سرکاری کوٹے پر جائیں گے۔ اس سال ایک لاکھ 49 ہزار 295 سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں۔

نورالحق قادری نے کہاکہ مسلسل 3 سال سے ناکام ہونے والے بغیر قرعہ اندازی حج پرجائیں گے جب کہ بزرگ شہریوں کے لیےعمرکی حد 80 سال سے کم کرکے 79 کردی ہے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو 19 مارچ تک میڈیکل سرٹیفیکیٹ متعلقہ بینک میں جمع کرانا ہوگا، کامیاب افراد کو اعتماد سینٹرز سے بائیو میٹرک کے بعد پاسپورٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کرانا ہوں گے، پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ جلد بتادی جائے گی،جو کامیاب نہ ہوسکے وہ اگلے روز ہی بینکوں سے رقم واپس لے سکتے ہیں۔