عالمی اداروں کی جانب سے ایشیا میں کورونا کے مقابلے کی حکمت عملی پر ہونے والی ایک تحقیق میں پاکستانی اقدامات کا اعتراف کیا گیا
عالمی اداروں کی جانب سے ایشیا میں کورونا کے مقابلے کی حکمت عملی پر ہونے والی ایک تحقیق میں پاکستانی اقدامات کا اعتراف کیا گیا

 گلگت بلتستان میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

گلگت بلتستان میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آ گیا، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ۔ شگرکا 31سالہ رہائشی چند روز قبل ایران سے واپس لوٹا تھا، مریض کوآئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے شہری میں کرونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ مریض کی عمر31 سال ہے اور وہ شگر کا رہائشی ہے۔ حالیہ کیس منظرعام پر آنے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ شہری کو سکردو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ شہری چند دن قبل ایران سے واپس آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت میں ایک درجن سے زائد مشتبہ مریضوں کے مزید نمونے لیبارٹریز بھیجے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کرونا سے تدارک کے حوالے سے مزید تعاون کرے کیونکہ گلگت بلتستان میں کرونا کے خطرات دیگر صوبوں سے زیادہ بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا جو خوش آئند بات ہے۔ مرتضی وہاب نے بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہے جس میں سے ایک 64 سالہ مریض صحتیاب ہوگیا ہے اب یہ تعداد 13 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کل سے سندھ حکومت نے ایئرپورٹ سے 3 افراد کو اس وائرس کے شبہ میں اسپتال منتقل کیا ہے، ایئرپورٹ پر کام کرنا ہماری نہیں وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے جو اسے نہیں نبھا رہی۔