کراچی کے تمام بچت بازار تاحکم ثانی بند رہیں گے۔فائل فوٹو
کراچی کے تمام بچت بازار تاحکم ثانی بند رہیں گے۔فائل فوٹو

کراچی میں تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم

کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظرکراچی میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بچت بازاراور میلے کے حوالے سے جاری تمام حکم نامے منسوخ کردیے گئے، بچت بازارکے ایم سی کے زیرانتظام چلائے جاتے ہیں۔میئر کراچی نے کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرحکم جاری کیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کے مطابق بچت بازار اور میلوں کے حوالے سے جاری تمام اجازت نامے عارضی طور پرمعطل کردیے گئے ہیں۔ترجمان کے  مطابق کراچی کے تمام بچت بازار تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شادیاں، میلے، درگاہیں، شادی ہالزاوراجتماعات پرپابندی لگا رکھی ہے۔