ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔فائل فوٹو
ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔فائل فوٹو

پولیس اہل کاروں کی ڈیوٹی چار گھنٹے کم کرنےکا اعلان

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ناکوں پر تعینات سندھ پولیس اہل کاروں کی ڈیوٹی چار گھنٹے کم کرنےکا اعلان کردیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کراچی میں تعینات پولیس اہل کار 12 گھنٹے کے بجائے 8 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ دورہ کرنے کا مقصد شہر کا جائزہ اور اہلکاروں سےملنا ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ شہری بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کچھ مقامات پرمزیدسختی کی ہے تاہم اہل کاروں کو شہریوں سے محبت سے بات کرنے کا کہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گرمی میں ڈیوٹی کرنے والے فورسز کےاہل کاروں کو سلام پیش کیا۔