جرمنی میں ایک صوبے کے وزیر خزانہ نے کرونا وائرس کے باعث عوام کی مالی امداد میں ناکام رہنے پر خودکشی کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 54 سالہ شیفر ریلوے ٹریک کے نزدیک مردہ حالت میں پائے گئے جسے بعد ازاں ویزبیڈن پروسیکیوشن آفس نے خودکشی قرار دیا ہے۔
ریاست ہیسے کے وزیراعلی بوفیئر نے کہا ہے کہ ہم حیرت میں مبتلا ہیں اور ہمیں یقین نہیں آ رہا اور اس وقت بے حد غمگین ہیں۔
ہیسے ریاست میں جرمنی کا مالیاتی دارالحکومت فرینکفرٹ ہیس ریاست واقع ہے جہاں بڑے مالیاتی اداروں ڈوشے اور کامرز بینک کے ہیڈ کوارٹر واقع ہیں،یورپین سینٹرل بینک بھی فرینکفرٹ میں ہے۔