35 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہی ہے۔فائل فوٹو
35 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہی ہے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔دنیا بھر میں ہلاکتیں48 ہزار سے تجاوزکرگئیں

دنیا میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 48 ہزار سے تجاوزکرگئیں اورمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 50ہزارسے زائد ہوچکی ہے تاہم 1 لاکھ 95 ہزار350 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 35 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کرونا وائرس وبا کی لپیٹ آنے والے ممالک امریکا اوراسپین میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوئی ہیں۔

امریکا

2 لاکھ 15 ہزار سے زائد کیسزکی تصدیق کے بعد امریکا میں دنیا کے سب سے زیادہ کرونا وائرس کے متاثرین موجود ہیں۔ ایک دن کے دوران ایک ہزارسے زائد اموات کی تصدیق کے بعد امریکا میں کرونا وائرس ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار6سو سے تجاوزکرگئی ہے۔ حکومت کے پاس ضروری طبی سازوسامان کی شدید قلّت پیدا ہو گئی ہے۔

وبا سےبچائو کے لیے80 فی صد امریکی گھروں میں بند ہیں۔ صدر ٹرمپ نے خبردارکیا ہے کہ آئندہ دو ہفتے امریکی قوم کیلیے انتہائی دردناک  ثابت ہوسکتے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے اعلان کیا ہے کہ آج یعنی 2 اپریل 2020 سے فلوریڈا کو بھی مکمل لاک ڈاؤن کردیا جائے گا۔

فلوریڈا میں لاک ڈاؤن کا آغاز امریکی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے ہوگا جو متوقع طور پر پورا ایک مہینہ جاری رہے گا۔

اٹلی

اٹلی میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 727 مزید اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حالیہ وبا سے اب تک سب زیادہ 13 ہزار155 اموات اٹلی میں ریکاڑد کی گئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے تاہم نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

اسپین

اسپین میں کرونا وائرس سے اب تک کی سب سے زیادہ 864 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات 10 ہزار سے تجاوزکرگئیں جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آںے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

برطانیہ

برطانیہ میں کرونا سے ایک روز میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں،24 گھنٹے میں 563 افراد چل بسے اور مجموعی طور پر23 سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور39 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیدر لینڈز میں 11 سو، جرمنی  میں921 اور بیلجیم میں 8 سو سے زائد افراد کرونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترکی

ترکی میں بھی کرونا کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں63 افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد277 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک روز میں 21 سو سے زائد افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی اور15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔