بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو
بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں آبادی تبدیل کرنے کی کوششیں غیرقانونی ہیں۔پاکستان

پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں غیرقانونی ہیں،بھارت کی جانب سے کشمیر میں غیرریاستی افراد کوآباد کرنے کے قانون کومسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ جموں و کشمیری آرگنائزیشن آرڈر2020 عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،یہ نام نہاد آرڈرغیرکشمیریوں کو جموں و کشمیر میں بسانے کی کوشش ہے ،بھارتی اقدام عالمی قوانین اور چوتھے جنیواکنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی اقدام 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کا تسلسل ہے،کشمیریوں نے اس تازہ قانون کو ناقابل قراردے کر مسترد کردیا ہے،کشمیری بنیادی حقوق اورآبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی کبھی اجازت نہیں دیں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت عالمی وبائی صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ،دنیا کی توجہ کورونا پرمرکوزہے ،بی جے پی ہندوتوا کے منحوس ایجنڈے پر کام کررہا ہے ،اقوام متحدہ اورعالمی برادری بھارت کے اس اقدام کا فوری نوٹس لے۔