متاثرہ افراد کے اعتبار سے امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا۔فائل فوٹو
متاثرہ افراد کے اعتبار سے امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا۔فائل فوٹو

کرونا نے10لاکھ ،40 ہزارافراد کو جکڑ لیا

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادڈیڑھ ملین  کے قریب پہنچ گئی جبکہ اموات بھی 55 ہزار سے بڑھ  گئی ہیں۔

ورلڈ او میٹرزکے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ40ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 55 ہزار356 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا میں 2 لاکھ 20 ہزار 199 لوگ وہ خوش نصیب ہیں جن کی اس بیماری سے جان چھوٹ چکی ہے۔

جمعرات کے روز دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 65 ہزار10 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 4 ہزار 164 مریضوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوئے۔ 2 اپریل کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 37 ہزار3 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا سے متاثرہ افراد کے اعتبار سے امریکہ دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جہاں مریضوں کی تعداد میں ایک روز میں 20 ہزار 744 کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار747 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں جمعرات کے روز 518 افراد نے کرونا کی وبا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھوئے  جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار98 ہوگئی ہے۔

کرونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے اٹلی دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں یہ وبا 13 ہزار915 انسانوں کی زندگیوں کے چراغ گل کرچکی ہے۔ اسپین تیسرا سب سے متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر 10 ہزار936 ہوگئی ہے۔