دو سال میں ٹرینوں کی تعداد 120 سے کم ہو کر 84 رہ گئی۔فائل فوٹو
دو سال میں ٹرینوں کی تعداد 120 سے کم ہو کر 84 رہ گئی۔فائل فوٹو

ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ رمضان سے قبل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ریلوے کو بندش کے باعث یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

 

خیال رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈائون کے باعث 14 اپریل تک ٹرین سروس معطل ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ اگر لاک ڈاو¿ن ختم ہوا تو 14 اپریل سے 22 ٹرینیں چلا دیں گے۔