فیکٹری میں 125 ملازمین کام کررہے تھے۔فائل فوٹو
فیکٹری میں 125 ملازمین کام کررہے تھے۔فائل فوٹو

کراچی۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرگارمنٹ فیکٹری سیل

پولیس نے شہر میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مارکر گارمنٹ فیکٹری کو سیل کردیا۔

پولیس نے گارمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے دو سپروائزرگرفتارکرلیے۔ایس ایس پی سنٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق فیکٹری مالک کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس آفیسرکے مطابق کراچی میں جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیکٹری میں کام جاری تھا۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے فیکٹری میں 125 ملازمین کام کررہے تھے۔ ملازمین میں 14 خواتین ورکرز بھی شامل تھیں۔