لوگوں کو گھروں میں رکھنے کےلیے بھوت رضاکار میدان میں اتارے ہیں۔فائل فوٹو
لوگوں کو گھروں میں رکھنے کےلیے بھوت رضاکار میدان میں اتارے ہیں۔فائل فوٹو

انڈونیشیا کی سڑکوں پر بھوتوں نے گشت شروع کردیا

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں لوگوں کو گھروں میں بند کرانے کے لیے بھوت آگئے ہیں۔

انڈونیشیا کی سڑکوں پر بھوتوں نے گشت کرنا شروع کردیا ہے، جنہیں دیکھتے ہی لوگ ڈر کے مارے بھاگ رہے ہیں۔

Ghosts' Patrol Roads to Help Keep Indonesians Indoors & Away ...

گاؤن کی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں سے تنگ آکراورلوگوں کو گھروں میں رکھنے کےلیے بھوت رضاکار میدان میں اتارے ہیں۔

 جاوا جزیرے کے گائوں کیپو کے منتظمین نے ایسے رضاکاروں کو تعینات کیا ہے جو سفید کفن پہننے اور بھوت جیسا چہرہ بنا کر گائوں میں گشت کررہے ہیں۔

 مقامی طور پرانہیں ‘پوکونگ’ کہا جاتا ہے  جومقامی کہانیوں میں کفن بھوت کے طورپرجانا جاتا ہے،  انڈونیشیا اورملائشیا کے لوگ اسے حقیقت سمجھتے ہیںں۔ پوکونگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے کفن میں ایک مردہ شخص کی روح ہے۔