میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

پنشنرزکی پنشن میں اضافہ مؤخر کردیا گیا۔فردوس عاشق اعوان 

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روڈ میپ لانے جارہے ہیں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون لایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال اور کورونا وائرس کے حوالے سے غورکیا گیا اورکئی اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ضروری میڈیکل سامان پرٹیکس کی چھوٹ اورمرغزارچڑیا گھرکا انتظام وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ایمپلائزاولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے پنشنرزکی پنشن میں اضافہ مؤخر کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 12 دسمبر2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ای او بی آئی کے تحت پنشن لینے والے افراد کی کم سے کم پنشن ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔21 فروری 2020 کوای او بی آئی بورڈ نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہونا تھا۔