پاکستان میں 1765 مریض صحت یاب ہو گئے۔فائل فوٹو
پاکستان میں 1765 مریض صحت یاب ہو گئے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد6 ہزارہو گئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 272 کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد تعداد6 ہزارہو گئی جبکہ 107 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں میں پاکستان بھر میں تین ہزار280 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 272 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد6 ہزارپر جاپہنچی ہے ۔کورونا وائرس سے اب تک 1446 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد 2945 ہو گئی جبکہ سندھ میں 1518، کے پی کے میں 865، بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان میں 234، اسلام آباد میں 140 اور آزاد کشمیر میں 46 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات کے پی کے میں ہوئیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے ، سندھ میں 35، پنجاب میں 28 ، گلگت بلتستان میں3 ، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک شخص انتقال کرگیا۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں صحت یاب ہوئے جن کی تعداد 508 ہے ، سندھ میں 427 ، کے پی کے میں 178 ، گلگت بلتستان میں 175 ، بلوچستان میں 137، اسلام آباد میں 17 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔