24 گھنٹوں کے دوران 102 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب گئے۔فائل فوٹو
24 گھنٹوں کے دوران 102 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب گئے۔فائل فوٹو

کورونا وائرس۔پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد114 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد114 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6250 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 114 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 42 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں، خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اوراسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج بروز بدھ اب تک ملک میں کورونا کے مزید 262کیسز سامنے آئے ہیں اور6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ سندھ میں 150 کیسز، 6 ہلاکتیں، پنجاب 71، بلوچستان 29، اسلام آباد 9 اورآزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 150 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسزکی مجموعی تعداد 1668 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 41 ہوگئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 133 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 71 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 3016 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 28 ہوئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کیسزکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  701 زائرین، 1091 تبلیغی ارکان، 91 قیدی اور 1133 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اب تک صوبے میں کورونا سے 508 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

صوبے میں ہونے والی 28 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 12، راولپنڈی 7، ملتان 3، رحیم یار خان 2، بہاولپور، جہلم، فیصل آباد اور گجرات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسزکی مجموعی تعداد281 ہوگئی جبکہ  ہلاکتوں کی تعداد 2 ہے۔

صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج رپورٹ ہونے والے کیسز مقامی طورپر متاثرہ افراد کے ہیں۔لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا کے 137 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیسزکے بعد  اسلام آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں منگل کو 65 نئے کیسز اور تین اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 865 ہوگئی۔

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید 25 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 178 ہوچکی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں منگل کو کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد علاقے میں کیسزکی مجموعی تعداد 234 ہو گئی۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 175 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔