ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو
ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد اموات

 دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوزکرگئی جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار  سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ وبا کے باعث اب تک ایک لاکھ 30 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 4لاکھ 94 ہزار948 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس نے سپُر پاورامریکا کو بری طرح متاثر کیا ہے،وائرس سے امریکا میں اب تک 26 ہزار64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں سے صرف ریاست نیو یارک میں 10 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث مزید 602 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 67 ہوگئی ہے۔ اسپین میں بھی مزید 324 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد 18 ہزار 579 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 761 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار868 تک پہنچ گئی ہے۔ فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار729 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ایران میں 4 ہزار777، بیلجیم میں 4 ہزار 440 جبکہ چین میں 3 ہزار 341 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق وارننگ دی ہے کہ لاک ڈاؤن میں وقت سے پہلے نرمی وبا کی واپسی کی وجہ بن سکتا ہے۔