سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکریٹری نے وزیر اعظم سے الوداعی ملاقات کی۔فائل فوٹو
سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکریٹری نے وزیر اعظم سے الوداعی ملاقات کی۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکریٹری تبدیل

وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ کی جگہ نئے ملٹری سیکریٹری نے لے لی۔

بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ان کے ملٹری سیکریٹری کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے تاہم اب ان کی مدت پوری ہونے پر وہ اس ذمے داری سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

وسیم افتخار چیمہ کی جگہ پر بریگیڈیئر محمد احمد کو وزیراعظم کو ملٹری سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے بدھ کے روز سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

دوسری جانب سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکریٹری نے وزیر اعظم سے الوداعی ملاقات کی جس میں عمران خان نے ان کی خدمات کو سراہا اوران کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔