صرف ان پاکستانیوں کو ہی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ملے گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہوگا۔فائل فوٹو
صرف ان پاکستانیوں کو ہی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ملے گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہوگا۔فائل فوٹو

برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی

برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں جاری لاک ڈاون میں مزید تین ہفتوں تک توسیع کی گئی ہے جس کی مدت اگلے ماہ 7 مئی تک رہے گی۔

برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جا سکتی، ایسا کرنے سے لوگوں کی صحت اور ملکی معیشت کو مزید خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثر ہونے والا پانچواں بڑا ملک ہے جہاں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کوویڈ 19 نامی بیماری سے برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن سمیت اب تک ایک لاکھ تین ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 22 لاکھ  سے بڑھ گئی ہے اورایک لاکھ 50ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔