انسانی کی خلاف ورزی کے واقعات کی 105 شکایتیں ملی ہیں۔ حقوق انسانی کمیشن،فائل فوٹو
انسانی کی خلاف ورزی کے واقعات کی 105 شکایتیں ملی ہیں۔ حقوق انسانی کمیشن،فائل فوٹو

 نائیجیریا۔لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر18 افراد کو گولی مار دی گئی

کرونا وائرس سے بچنے کیلیے اور پھیلائو کوروکنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاون ہے

نائیجیریا میں بھی لاک ڈائون نافذ ہے لیکن لوگوں نے اس سختی پرعمل نہیں کیا تو پولیس نے ان پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 18 افراد مارے گئے ۔

نائیجیریا میں لوگوں کے مرنے کی یہ تعداد کورونا وائرس سے ہوئی اموات سے کہیں زیادہ ہے یہاں کورونا  سے اب تک صرف 13 افرادہلاک ہوئے ہیں۔

ایک رپورٹ میں حقوق انسانی کمیشن نے کہا کہ اسے نائیجریا کی 36 ریاستوں میں سے 24 میں سیکیورٹی فورسیز کی جانب سےانسانی کی خلاف ورزی کے واقعات کی 105 شکایتیں ملی ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک پولیس کی کارروائی میں صرف 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے نائیجریا میں پچھلے 30 مارچ سے لاک ڈاون نافذ ہے۔

نائیجیریا میں اب تک کورونا وائرس کے 407 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ وہاں کورونا سے 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اندیشہ جتایا جا رہا ہے کہ یہاں تیزی سے کورونا پھیل سکتا ہے۔