تین جون کو بلاول بھٹو کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرایا تھا۔فائل فوٹو
تین جون کو بلاول بھٹو کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرایا تھا۔فائل فوٹو

حکومت کو انسانوں سے زیادہ تعمیراتی صنعت کی فکر ہے۔بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بحران کے درمیان ہماری حکومت کو انسانی جانوں سے زیادہ تعمیراتی صنعت کے منافع کی فکر ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی وبا کے دوران اگلے محاذوں پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اورنرسز کیلیے کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا۔ لاک ڈاوَن کےد وران دیہاڑی دار مزدوروں کیلیے بھی کوئی پیکج نہیں آیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کیا۔ صحت کے بحران کا جواب انسانی زندگی کے مقابلے میں نفع کمانے کا لالچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجیحات کا نقصان پورے ملک کو بھگتنا پڑے گا۔ دیہاڑی دارو مزدوروں اور صحت کے نظام کو سپورٹ کیا جائے۔