رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو
رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرلیا

نیب لاہورنے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرلیا، انہیں 22 اپریل کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کو17 اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

صدر مسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب میں پیشی کا دوبارہ بلاوا آ گیا،ان کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

نیب کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، شہباز شریف سے سوالات کے جواب لینا انتہائی ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو17 اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے، عدم پیشی کا سبب کورونا لاک ڈاون اور وائرس میں مبتلا ہو جانے کا خدشہ بتایا گیا تھا۔