نلتر پائین کے مقام پر مسافر گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے
نلتر پائین کے مقام پر مسافر گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے

سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پردو پاکستانی بھی گرفتار

سعودی پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کرفیو کی خلاف ورزی پر دو پاکستانیوں سمیت 34افراد کوگرفتارکرلیا گیاہے۔

ترجمان ریاض پولیس نے 2ایسے سعودی شہریوں کو گرفتارکیا جنہوں نے رہائشی محلے میں خوفناک طریقے سے ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی-ریاض پولیس نے بدزبانی کرنے والے مقامی شہری کو گرفتارکیا جبکہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی ڈرائیو کرنے والے ایک اور شہری کوگرفتارکیا گیا-

عسیر ریجن کی پولیس نے ایک سعودی خاتون کو گرفتا رکیا جس نے کرفیو کے دوران سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی وڈیو تیارکرکے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی- قصیم ریجن کے سیکیورٹی اہلکاروں نے کرفیو کے دوران ہوم ڈلیوری سروس کے ان نمائندوں کو بھی گرفتارکرلیا جنہوں نے اپنی گاڑیوں میں ساتھیوں کو بٹھایا ہوا تھا اور چیک پوسٹ دیکھنے کے بعد فرار کی کوشش کررہے تھے-

قصیم ریجن کی پولیس نے ان تین بنگلہ دیشیوں کو بھی گرفتار کیا جو حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک حجام کو اپنی رہائشگاہ پر لے آئے تھے-

جازان پولیس نے دو پاکستانی باربرز کو اپنی رہائشگاہ کو باربر شاپ میں تبدیل کرنے پرگرفتارکرلیا جبکہ کرفیو کے دوران تماشا کرنے والے دویمنی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے ایک خود کو کارٹن میں چھپا کر سڑک پر گھومنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ دوسرا اس کا وڈیو کلپ تیارکررہا تھا-

مشرقی ریجن کی پولیس نے ایک مقامی شہری کو کرفیو کی خلاف ورزی پرفخر کے اظہاراورحفر الباطن کمشنری کے باشندوں کو کرفیو کی خلاف ورزی کی ترغیب دینے پرگرفتارکرلیا-گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے-