بدھ کو تاریخ میں پہلی بار 84 فیصد شئیرز کی ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی، کاروباری حجم 131 فیصد زائد رہا
بدھ کو تاریخ میں پہلی بار 84 فیصد شئیرز کی ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی، کاروباری حجم 131 فیصد زائد رہا

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی۔100 انڈیکس میں 667 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 667.82 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے بعد 33 ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

آج کاروبار کے دوران پہلے ہی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو ملی جب انڈیکس میں1025.71 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 33857.54 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔تاہم اس دوران تیزی کے زبردست تسلسل کو بریک لگ گئی اور انڈیکس میں ایک دم مندی دیکھی گئی اور انڈیکس دوپہر بجے 33088.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کا یہ سلسلہ جاری رہا تاہم کاروبارکے اختتام پر حصص مارکیٹ میں 667.82 پوائنٹس کی تیزی پرہوااورانڈیکس 33499.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.03 فیصد بہتری دیکھی گئی اور 28 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار620 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100ارب ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔